ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / وزیراعلیٰ کا دورۂ دہلی ملتوی

وزیراعلیٰ کا دورۂ دہلی ملتوی

Tue, 14 Jun 2016 16:38:32  SO Admin   (ایس او نیوز/عبدالحلیم منصور)

وزراء کے اجتماعی استعفے حاصل کرنے کی توقع
 

بنگلورو۔13؍جون(ایس او نیوز/عبدالحلیم منصور) ریاستی کابینہ کی از سر نو تشکیل سے متعلق ایک طرف جہاں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں وہیں اہم سیاسی تبدیلی میں وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اپنے دورۂ دہلی کو ملتوی کرتے ہوئے کل بنگلور سٹی راؤنڈس کا فیصلہ لیاہے۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ کمان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ نے اپنا دورۂ دہلی ملتوی کیا ہے، اور عنقریب وزارتی کونسل کا اجلاس طلب کرتے ہوئے وہ تمام وزراء کے اجتماعی استعفے حاصل کرنے والے ہیں۔ جس کے ساتھ وہ نئے وزراء کی فہرست کے ہمراہ اعلیٰ کمان سے جمعرات یا جمعہ کو ملاقات کریں گے۔ اس دوران کابینہ کی از سر نوتشکیل کے موقع پر ممکنہ بغاوت کو روکنے کیلئے اعلیٰ کمان نے حکمت عملی پر غور کرنا شروع کردیاہے، جس کے تحت سینئر وزراء کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس خصوص میں چند وزراء کو اعلیٰ کمان نے دہلی طلب کرلیا ہے۔ اواخر ماہ تک کابینہ کی از سر نوتشکیل متوقع ہے۔ جس میں تقریباً 15وزراء کو بے دخل کرتے ہوئے پندرہ نئے چہروں کو شامل کرنے کی تجویز ہے۔ جس میں علاقائی اور تمام طبقات کو نمائندگی دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشورکو آج دہلی جانا تھا، مگر اعلیٰ کمان کی ہدایت پر انہوں نے اپنا دورہ ملتوی کردیاہے۔ ذرائع کے مطابق 16جون تک کابینہ کی از سر نو تشکیل ہونے کی توقع ہے۔ راجیہ سبھا اور کونسل انتخابات کے موقع پر جس طرح سدرامیا نے دور اندیشی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اعلیٰ کمان کی ہدایت پر امیدواروں کا انتخاب کیا تھا، اسی طرح کابینہ کی از سر نوتشکیل کے معاملے پر بھی وہ اعلیٰ کمان کی ہدایت پر عمل کرنے والے ہیں۔ 


Share: